20 July 2016 - 09:01
News ID: 422522
فونت
ہندوستان کے وزیر داخلہ :
ہندوستان کے وزیر داخلہ نے حسب سابق جموں کشمیر کی بدامنی کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے اس کو حل کرنے کی تاکید کی ہے۔
راج ناتھ سنگھ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی بدامنی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا : جموں و کشمیر میں پاکستان کا کردار غیر ذمہ دارانہ ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں دعوا کرتے ہوئے بیان کیا : حکومت ہندوستان نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات سیکورٹی فورس کو صبر و تحمل سے کام لینے اور عوامی مظاہروں کو روکنے کے لیے مہلک ہتھیاروں سے کام نہ لینے کا حکم دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ کا یہ دعوا پوری طرح سے غیر ذمہ دارانہ ہے کیونکہ خود ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جتنے بھی کشمیری لوگوں کا آنکھ زخمی ہوا ہے یہ ایک غیر عادی شی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے دعا حقیقت سے دور ہیں ۔

اسی طرح موصولہ رپورٹ سے خبر حاصل ہوئی ہے : کشمیر میں اخبارات کی اشاعت پربدستور پابندی عائد ہے اور ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور رابطے کے تمام ذرائع منقطع ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر میں گیارہ روز سے جاری جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد پچاس کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تین ہزار سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں سے دس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مگر کسی بھی بین الاقوامی ادارہ کی طرف سے اس مسلمان دشمن حکومت پر دباو نہیں ڈالا جا رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬