21 July 2016 - 12:32
News ID: 422528
فونت
شام کی حج کمیٹی :
شام کی حج کمیٹی نے کہا : اس ملک کے عوام کو مسلسل پانچ برسوں سے حج کی سعادت سے محروم رکھنے کا ذمہ دار سعودی عرب ہے.
شام



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی حج کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے :حرمین شریفین کے امور انجام دینے والوں پر واجب تھا کہ وہ بیت اللہ کے حاجیوں کو خدمات فراہم کرتے ۔

شام کی حج کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی حکام پر تمام مسلمانوں کا یہ حق ہے کہ وہ مناسک حج کی ادائگی کو آسان بنانے اور حفاظت و نگرانی کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی طرح کی وابستگی ، جھکاؤ اور نظریئے کو مدنظر رکھے بغیر جاحیوں کی سہولت کے راستے ہموار کریں ۔

اس کمیٹی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے : سعودی عرب کی وزارت حج ، شام  کی وزارت اوقاف کے ساتھ حج سے متعلق معاہدوں پر دستخط نہیں کررہی ہے اور یہ اس سلسلے میں موجود اس منشور کی خلاف ورزی ہے کہ جس کے مطابق سعودی عرب کو ہر سال تمام اسلامی ممالک کے ساتھ دستخط کرنا ہے ۔

شام کی حج کمیٹی نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ بیان کیا : سعودی عرب نے اپنے اس اقدام سے شام کے سلسلے میں تمام دینی و اخلاقی اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیا ہے اور شام کے عوام کو فریضہ حج ادا کرنے کا موقع نہیں دے رہا ہے ۔

واضح رہے کہ آل یھود سعودی حکومت وہ تمام ممالک جو ان کی سیاسی و مذہبی عقیدہ سے متفق نہیں ہیں اس ملک کے حجاج کے ساتھ ظالمانہ رویہ کرتی آ رہی ہے کس کے سیکڑوں واقعات دلیل کے ساتھ ملتے ہیں۔ اسی طرح اس نے گذشتہ برس حج کے دوران ۴ہزار حجاج کو قتل کر دیا جس میں اکثریت ایرانی حجاج کی تھی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬