21 July 2016 - 12:35
News ID: 422529
فونت
شیخ عبدالامیر القبلان:
لبنان کی اعلی شیعہ مجلس کے نائب سربراہ نے کہا : ایران، مصر اور جامعہ الازہر کے رہنما بحرین کی عوام کے مشکلات حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
شیخ عبدالامیر القبلان:


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شیعہ رہنما شیخ عبدالامیر القبلان نے بحرین کے عوام پر آل خلیفہ کی حکومت کی تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، مصر اور جامعہ الازہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں بسنے والے شیعہ مسلم کی مدد اور منامہ حکومت کے مظالم روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

لبنان کی اعلی شیعہ مجلس کے نائب سربراہ نے یہ بات ایران، مصر اور جامعہ الازہر کے رہنماؤں کے نام اپنے خصوصی مراسلات میں بیان کی ۔

انہوں نے اپنے خطوط میں کہا : ایران، مصر اور جامعہ الازہر کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرین میں امن و امان کی دوبارہ بحالی کے لئے مدد کریں ۔

مشہور لبنانی شیعہ رہنما نے اس کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور سلطنت عمان کے حکمرانوں سے بهی درخواست کی ہے کہ بحرین میں موجود شیعوں پر منامہ حکومت کے مظالم کی روک تهام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : بحرینی عوام کے مطالبات جائز ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مسلط کردہ حفاظتی اقدامات سے بحرین میں جاری بحران میں اضافہ ہوگا۔

۲۰۱۱ سے آل خلیفہ کی ظالم حکومت کے خلاف شروع ہونے والے بحرینی قوم کے مظاہروں کے بعد سے درجنوں مسجدوں کو آل خلیفہ کے دہشتگردوں نے شہید کردیا ۔

واضح رہے کہ ۲۰۱۱ میں بحرینی عوام کی طرف سے پرامن مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں آل خلیفہ کی مدد کرنے کے لئے سعودی اور اماراتی حکومتوں نے اپنی فوج اس ملک داخل کی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬