23 July 2016 - 05:38
News ID: 422533
فونت
ترکی سرحد سے ایران میں داخل ہو رہے تھے
ترکی اور ایران کے ساتھ ملے ہوئے سرحد کے ذریعہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے چار دہشت گرد کو کیا گیا گرفتار ۔
ترکی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) فورسز نے ترکی کی سرحد سے ایران کی سرحد کے ذریعہ اس ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا ۔

آئی آر جی سی کے کمانڈر علی رضا مدنی نے ایران - ترکی سرحد پر دہشت گرد گروہ کو پکڑے جانے کے سلسلہ میں اپنے ایک بیان میں کہا : ترکی کی سرحد استعمال کرتے ہوئے چار دہشت گردوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سلماس شہر سے ۲۵ کلو میٹر کے فاصلے پر ان کو ایرانی فورسز نے گرفتار کر لیا ۔

انہوں نے کہا : ان چار دہشت گردوں میں سے دو نے ترکی واپس بهاگنے کی کوشش کی جن میں سے ایک ہلاک ہو گیا اور ایک کو گرفتار کر لیا ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یہ دہشت گرد گروہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی سرگرمیوں کو شروع کرنے کا ارادہ رکهتا تها اور ان سے برآمد ہونے والی دو فوجی رائفلیں بهی قبضے میں کر لی گئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ ترکی بر صغیر کے اسلامی ممالک میں اپنے ملک سے مختلف ملک میں دہشت گرد بھیج رہا ہے شام و عراق میں بھی ترکی ہی کی سرحد سے دہشت گرد ان ممالک میں بھیگے کئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬