23 July 2016 - 07:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 422537
فونت
بشار اسد :
شام کے صدر جمہور بشار اسد نے کہا : ترک صدر رجب طیب اردوغان اپنے ملک میں سخت گیراور انتہا پسندانہ پروگراموں پرعمل درآمد کرنا چاہتے ہیں ۔
بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر جمہور بشار اسد نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان پر انتہا پسندانہ پروگرام پرعمل درآمد کے لیے حالیہ فوجی بغاوت سے غلط فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے ۔

شام  کے صدر نے کہا : اردوغان نے اس ناکام فوجی بغاوت سے ترکی میں اخوان المسلمین کے سخت گیر پروگراموں پر عمل درآمد کے لئے استفادہ کیا ہے ۔

انہوں نے اس گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے کہا : یہ پروگرام خود ترکی اور اس کے ہمسایہ ملکوں منجملہ شام  کے لئے خطرناک ہیں ۔

بشار اسد نے دہشت گردوں کے لئے غیر ملکی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب، ترکی اور قطر جیسے ممالک کا شمار شام میں سرگرم دہشت گردوں کے بڑے حامیوں میں ہوتاہے ۔

انہوں نے کہا : جب سے روس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  شامی فوج کی قانونی حمایت شروع کی ہے اس کے بعد سے شام کے مختلف علاقوں میں فوج نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردوں کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا : گزشتہ دومہینوں میں حلب میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ترکی سے بھیجےگئے ہیں لیکن دہشت گردوں کی ساری کوششیں ناکام رہی ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬