رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے افغانستان کی دارلحکومت کابل میں دو خود کش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
انہوں نے اپنے اس بیان میں اس دلخراش بم دھماکوں میں ۸۰ سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔
حجت الاسلام ساجد نقوی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : کابل خود کش دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بیان کیا : ہم دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتے ہیں۔جب کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغانستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہا : دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ، یہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں ۔ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہوگا ۔
حجت الاسلام ساجد نقوی نے تاکید کی : مسلم ممالک کے درمیان دہشتگردوں کے مکمل صفایا کیلئے باہمی اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔ مسلم اُمہ کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مثبت کردار ادا کر نا ہوگا ۔