25 July 2016 - 17:38
News ID: 422545
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ضلع اٹک کے نواحی علاقہ دھبولہ میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے زیراہتمام کسب نو سیمینار اور تقریب تقسیم انعامات جعفریہ علمی مقابلہ میں شرکت کی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان


اس تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کیلئے قائد ملت جعفریہ پاکستان دھبولہ پہنچے تو اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے اپنے قائد محبوب کا شاندار مثالی استقبال کیا ۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل حجت الاسلام عارف حسین واحدی اور مقامی عہدیداران بھی موجو دتھے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے دھبولہ میں پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ہم عزاداری سید الشہداء کے سلسلہ میں کوئی قدغن برادشت نہیں کریں گے ۔ حکومت کی جانب سے چاردیواری میں مجالس کے انعقاد پر ایف آئی آر کا اندراج کا عمل آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہ عمل کرکے حکومت خود فرقہ واریت پھیلارہی ہے ۔ جس پر حکومت کو متوجہ کرتا ہوں کہ فی الفور ایف آئی آرز ختم کی جائیں ورنہ اس عمل کے خلاف ملک بھر میں سخت احتجاج ہو گا ۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے کہا : حکومت زائرین کے مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ،زائرین کا مسئلہ بڑا اہم ہے ۔ زائیرین ایران ، عراق زیارت مقدسہ کیلئے آمد ورفت کے سلسلہ میں کوئٹہ تفتان روڈ ترک نہیں کریں گے اور زائرین کی آمد رفت میں سیکورٹی کے نام پر کسی قسم کی رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔

انہوں نے بیان کیا : حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اگر حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو انہیں حکومت کرنے کا بھی کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔

ایک سوال کے جواب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ کرپشن کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا ۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے تاکید کی : پانامہ لیکس پر تمام سیاسی جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا اور ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمہ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر نے کی ضرورت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬