07 August 2016 - 23:54
News ID: 422592
فونت
یمن میں اعلی سیاسی کونسل کے ذریعہ انتظامات کو درہم برہم کرنے میں کوئی کمی نہیں کی جا رہی ہے
یمن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اعلی سیاسی کونسل کے ذریعے ملک کا انتظام سنبھالنے کے فورا بعد سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ ، نیشنل کانگریس اور دیگر اتحادی جماعتوں نے ہفتے کو صنعا میں ایک اجلاس میں ملک کا نظم و نسق چلانے اور سعودی عرب کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل اوراس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کو جنوبی صوبے تعز کے مخا شہر پر کم سے کم چھے بار بمباری کی۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صنعا کے شہر نہم کے علاقے المنارہ پر بھی بمباری کی ۔

دوسری جانب یمن کی عوامی انقلابی رضاکار فورس کے جوانوں نے بھی سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں شمالی یمن کے شہر الغیل میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پرحملہ کیا۔

یمن کی عوامی انقلابی کمیٹیوں کے جوانوں نے صوبہ صنعا کے نہم علاقے میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے کم سے کم باون سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔ نہم کے ہی علاقے الحول میں بھی سعودی عرب کا ایک ٹینک تباہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ آل سعور اپنے اتحادیہ کے ہمراہ یمن پر کئی مہینوں سے مسلسل بم باری کر رہا ہے اور اس ملک کے استحکام کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے یہان تک کہ آل سعود نے عوام کی طرف سے اتحادی جماعت کے توسط سے انتظامی امور کو سنبھالنے کے بعد اپنی ظالمانہ اقدام میں تیزی کر دی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬