11 August 2016 - 23:28
News ID: 422610
فونت
ڈونلڈ ٹرمپ :
فورٹ لاڈرڈیل میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا : باراک اوبامہ داعش کے بانی اور ہیلری کلنٹن ان کی شریک بانی ہیں۔
داعش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : امریکی صدر باراک اوبامہ وہابی دہشت گرد  تنظیم داعش کے اصلی بانی جبکہ ہیلری کلنٹن شریک بانی ہیں۔
ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا :  باراک اوبامہ داعش کے بانی اور ہیلری کلنٹن ان کی شریک بانی ہیں۔

ٹرمپ نے امریکی صدر کا پورا نام ۳ بار دہراتے ہوئے تاکید کی : باراک اوبامہ کی عزت کی وجہ بہت سے اہم اور مثبت پہلو ہیں لیکن وہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بانی بھی ہیں جب کہ ہیلری کلنٹن کی غلط پالیسیوں کی بدولت عراق میں سیاسی قوتیں کمزور ہوئیں اور وہابی دہشت گرد تنظیم کوسراٹھانے کا بھرپورموقع ملا اس لئے کلنٹن داعش کی شریک بانی ہیں۔

واضح رہے کہ داعش کی تشکیل میں امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کا ہاتھ ہے جبکہ ان ممالک کو ترکی ، امارات اور قطر کی بھی حمایت حاصل رہی ہے امریکی اتحادی ممالک کا داعش کی تشکیل اور اسے ہتھیار فراہم کرنے میں اہم کردار رہا ہے اور یہ وہ حقائق ہیں جو بتدریج سامنے آرہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ اپنے سیاسی مفاد کے لئے داعش کی تشکیل کا ذمہ دار اپنے حریف پارٹی کو بتایا ہے جس کے سلسلہ میں کئی برسوں سے مسلمانوں کی طرف سے کہا جا رہا تھا مگر کسی بھی عالمی ادرہ نے اس کی کوئی نوٹس نہیں لی اور اب ان کے ملک کا سیاسی لیڈر ہی کہ رہا ہے ، حالانکہ ٹرمپ خود بھی اسلام و مسلمان مخالف فکر کے ہیں اور وہ بھی اسلام و مسلمان کو نقصان پہوچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے نگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬