11 August 2016 - 23:48
News ID: 422612
فونت
حزب اللہ لبنان نے لبنان میں بھی دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا تھا۔
حزب اللہ لبنان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیاروں نے شام کے شہر حلب کے جنوب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیاروں نے پہلی بار حلب کے جنوبی مضافات میں واقع خلصہ گاؤں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون کے اس حملے میں دہشت گردوں کے کافی ٹھکانے کو نقصان پہوچا ہے اور کافی پوری طرح تباہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے اس سے پہلے لبنان کے عرسال علاقے میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا تھا۔

خلصہ گاؤں پر ماہ جولائی میں تل العیس اور خان طومان علاقوں پر مسلح دہشت گردوں کے تسلط کے بعد دہشت گرد گروہ جیش الفتح کا قبضہ ہوگیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں گزشتہ ایک سال کے دوران شامی فوج کو ملنے والی کامیابی میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں کا اہم کردار رہا ہے۔

حزب اللہ لبنان ایک ایسی تحریک ہے کہ جس نے منطقہ میں ہونے والے اسرائیل یا اس کے نوکروں کے مظالم کے خلاف قدم بڑھایا ہے اور ان کی نیند حرام کر دی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬