15 August 2016 - 22:18
News ID: 422628
فونت
بحرین کے عوام آل خلیفہ ظالم حکومت سے اپنے جائز اور قانونی مطالبات پرامن طریقے سے پیش کرنے کے لئے مسلسل احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں ۔
 بحرین



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے متعصبانہ رویئے اور علمائے کرام کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے۔
موصولہ رپورٹ میں بیان کی گئی ہے کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب بحرین کے عوام مظاہرے کرکے اپنے جائز اور قانونی مطالبات پرامن طریقے سے پیش نہ کرتے ہوں۔
بحرین کے عوام پچاس روز سے زیادہ عرصے سے مغربی منامہ کے علاقے دراز ٹاؤن میں آیت اللہ عیسی قاسم سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
دھرنے کے شرکا دن میں کئی بار شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں اور اپنے مطالبات کا اعادہ کرتے نظر آتے ہیں۔
بحرین کے دیگر شہروں اور قریوں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور لوگ جمہوریت کے قیام تک پر امن جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔
بحرین کی انسانی حقوق کونسل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون نہیں ہے اور شاہی حکومت نسلی اور مذہبی تعصبات کے تحت ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے منامہ کے مغرب میں واقع علاقے الدراز کا محاصرہ ختم اور شیعیان بحرین کے قائد آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کیے جانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ کی ظالم حکومت نے گذشتہ مہینہ اس ملک کے مشہور و معروف شیعہ عالم دین جن کے اجداد خود اس ملک کے باشندہ تھے کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے کام کرنے آنے والوں کو شہریت عطا کرنے کی سخاوت میں کوئی کمی نہیں کی جا رہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬