16 August 2016 - 09:08
News ID: 422634
فونت
شامی فوج نے ااپنی ایک کارروائی میں داعش کے کئی کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے ۔
شامی فوج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ اور فوج کے حملے میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ دسیوں دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

اس درمیان شام میں فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے خصوصی دستے نے جنوبی شہر درعا کے مضافاتی علاقے البادودہ کے مشرق میں ایک بڑی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے ۔

اس درمیان المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے صوبہ حلب کے علاقے الزھرا میں سیمینٹ کے ایک کارخانے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے اس کارروائی میں کم سے کم چالیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔

مغربی حلب کے مضافاتی علاقے میں بھی فوج نے دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے ۔ ادھر حمص میں بھی شامی فوج نے داعش کے متعدد حملوں کو پسپا کردیا ہے اس کارروائی میں بھی داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے اس کارروائی میں داعش کے کئی کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬