16 August 2016 - 09:10
News ID: 422635
فونت
فلسطینی نوجوان نے شاکید چیک پوسٹ پر کھڑے صیہونی فوجی دستے پر چاقو سے حملہ کردیا ۔
صیہونیت

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونیت مخالف کارروائی کرتے ہوئے مغربی جنین میں شاکید چیک پوسٹ پر کھڑے صیہونی فوجی دستے پر چاقو سے حملہ کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک صیہونی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔ صیہونی فوجیوں نے حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں اور بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازش کے خلاف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مظاہروں اور صیہونیت مخالف کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔

یکم اکتوبر سے جاری اس تحریک کے دوران صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو سو تیس سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں کم سے کم پینتیس صیہونی بھی مارے گئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬