17 August 2016 - 05:39
News ID: 422662
فونت
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی اپیل؛
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ ہر قیمت پرملی وحدت کو قائم رکھیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر قیمت پر ملی وحدت کو قائم رکھیں تاکہ مکتب اھلبیت (ع) کے دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں حجت الاسلام راجہ ناصر عباس کی یہ اپیل سامنے آئی ہے جس کا مکمل متن ذیل میں ہے۔

السلام علیکم ؛

 میری اپنے تمام دوستوں اور مجلس کے ساتھیوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ ہمیں دشمن اندرونی محاذ بنا کر اس میں الجهانا چاہتا ہے آپس میں ایک دوسرے کے خلاف مشغول رکهنا چاہتا ہے، وہ آپ کا براہ راست مقابلہ نہیں کر سکتا ، وہ آپ سے خوف زدہ ہے ، آپ شهید مظلوم حجت الاسلام عارف حسینی رہ کے افکار، سیرت اور کردار کے وارث ہیں ، آپ اس عصر کے نمرودوں ، فرعونوں، اور یزیدوں کو شکست دینے والوں اور انکے اقتدار کے بتکدے کو توڑنے والے امام خمینی اور رہبر معظم کے پیرو ہیں.

دشمن آپ کی کمٹمنٹ ، ثابت قدمی، بصیرت ، شجاعت، جواں مردی صبر اور استقامت سے بخوبی آگاہ ہے اور آپ کو اپنے مکروہ عزائم میں رکاوٹ سمجهتا ہے. لہذا دشمن ہماری توانائیوں کو اندرونی محاذ میں الجها کر ضائع کرنا چاہتا ہے ، بنا بریں ہماری توجہ پاکستان کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد پر مرکوز رہے ،اپنے اندرونی لوگ آئندہ دنوں میں ممکن ہے ایک بڑی پروپیگنڈہ مہم شروع کریں اپنے آپ کو اس وحدت شکن پروپیگنڈہ مہم سے الگ تهلگ رکهیں .اور اپنے ان دوستوں کے بارے خدا کی بارگاہ میں دعا کریں کہ انکے دل ہمارے بارے نرم ہو جائیں .

اگر کوئی مجهے دشنام دیتا ہے یا میری توہین کرتا ہے تو قرآنی راستہ اپنائیں و اذا مروا باللغو مروا کراما .اللہ تعالی ہماری قوم اور ملت کو سر بلند کرے اور اپنے دشمنوں پر غلبہ عطا کرے۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس کا یہ پیغام اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب سوشل میڈیا اور خاص محافل میں گذشتہ چند مہینوں سے ایک فتنہ پرست گروہ جیّد علماء کرام ، ملی تنظیموں ، ذاکرین اھلبیت (ع) اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائریشن اور حجت الاسلام راجہ ناصر عباس کے خلاف شدید غلیظ پروپیگنڈے میں مصروف ہے تاکہ دشمنان اھلبیت (ع) کی مذموم سازشوں کو عملی جامہ پہنا کر ملت کو باہمی دست و گریبان کیا جاسکے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬