17 August 2016 - 17:01
News ID: 422669
فونت
اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ:
زپی لیونی نے بیان کیا : حزب اسرائل کا ایسا دشمن ہے جس کے پاس ہزاروں میزائل ہیں ۔
زپی لیونی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زپی لیونی نے اپنے تازہ ترین بیان میں سعودی عرب کو اسرائیل اور امریکہ کا قابل اعتماد ملک قراردیتے ہوئے کہا : ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کو سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

زپی لیونی نے اپنے اس بیان میں تاکید کی ہے : حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو اسرائیل کے لئے خطرہ ہیں ۔

اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ نے کہا : سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستیں بھی حزب اللہ کو دشمن اور دہشت گرد سمجھتی ہیں لہذا اسرائیل اور سعودی عرب کو اس مشترکہ ہدف میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔

زپی لیونی نے بیان کیا : حزب اسرائل کا ایسا دشمن ہے جس کے پاس ہزاروں میزائل ہیں اور ہمین حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لئے سعودی عرب سے بھر پور استفادہ کرناچاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬