رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹرابوالخیر زبیر کی کوئٹہ آمد پر علماء و مشائخ کا ایک اہم اجلاس ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد کیا گیا ۔
حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا : جب تک تعصب کی فضا کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ہماری ریاستی ادارے اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔
انہوں نے مزید کہا : سانحہ کوئٹہ نے ثابت کیا کہ شیعہ سنی کے مشترک دشمن تکفیری سوچ رکھنے والے عناصر ہیں۔
اس میں ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کے علاوہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی مرکزی سیکریٹری آئمہ جمعہ فورم مجلس وحدت مسلمین پاکستان، مولانا عبدالقدوس ساسولی چیف آرگنائزر جمعیت علماء پاکستان ، عبدالحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان، انوار الحق حقانی مجلس ختم نبوت بلوچستان، مفتی محمد قاسم امیر جماعت الدعوہ بلوچستان، اکبر زاہدی تحریک اسلامی بلوچستان، عبدالسلام امیر تنظیم اسلامی بلوچستان، عبدالرحیم رحیمی، مفتی محمد جان قادری، سید مومن شاہ جیلانی اور دیگر علماء نے شرکت کی ۔