19 August 2016 - 09:06
News ID: 422698
فونت
ڈاکٹر طاہر القادری:
عوامی تحریک کے رہنما نے کہا : پولیس کی بھاری نفری نے کئی روز سے داجل کے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کے رہنمائوں خواجہ عامر فرید کوریجہ اور سردار شاکر مزاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر راجن پور ضلع کے شہر داجل کے ہزاروں شہریوں کا پولیس نے جینا حرام کر دیا ہے۔ کیا حکمران ایک اور سانحہ ماڈل ٹائون چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا : ڈاکو دن دہاڑے ناصرف شہریوں کو لوٹتے ہیں بلکہ مزاحمت پر قتل بھی کر دیتے ہیں۔ پورے جنوبی پنجاب میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے۔ شام کے بعد سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں۔ پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے کی بجائے احتجاج کرنے والے شہریوں کو پکڑ رہی ہے۔

عوامی تحریک کے رہنما نے کہا : پولیس کی بھاری نفری نے کئی روز سے داجل کے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ داجل کے عوام کے ساتھ پولیس وہ سلوک کر رہی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کر رہی ہے۔

انہوں نے تا کید کرتے ہوئے کہا : وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق حلقہ کے عوام نے ڈاکوئوں کے خلاف احتجاج کر کے کون سا جرم کیا ہے کہ سینکڑوں شہریوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

عوامی تحریک کے رہنما نے بیان کیا : جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پولیس داجل شہر کا محاصرہ ختم اور سینکڑوں شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں۔ شہریوں کو ڈاکوئوں سے تحفظ دیا جائے۔ تحفظ حکومت یا پولیس نہیں بلکہ فوج اور رینجرز دے۔ پولیس معصوم شہریوں کی قاتل اور حکمرانوں کی باڈی گارڈ بنی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا : راجن پور پولیس چھوٹو گینگ کے سامنے بھیگی بلی بن جاتی ہے اور امن پسند شہریوں پر ظلم و جبر کرنا ہو تو ن لیگ کا شیر بن جاتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬