19 August 2016 - 17:15
News ID: 422712
فونت
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقوں میں تحقیقاتی ٹیم روانہ کی جائے گی۔
تحقیقاتی ٹیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اعلان کیا ہے کشمیر کے دونوں علاقوں میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم روانہ کی جائے گی جبکہ یہ تحقیقاتی ٹیم، ہندوستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقوں میں سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے سربراہ برہان وانی کو ہلاک کر دیئے جانے کے بعد کشمیری عوام نے وسیع پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے جس پر ہندوستان کی سیکورٹی فورسز نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ چالیس روز کے دوران ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں اسّی سے زائد کشمیری مارے جا چکے ہیں جبکہ سات ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے کشمیریوں کے خلاف کیمیاوی مواد کے استعمال کے نتیجے میں ایک سو بیس افراد اپنی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬