19 August 2016 - 17:51
News ID: 422714
فونت
سید اسد عباس نقوی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری : جب ملک کے سکیورٹی ادارے اغوا کار گروہ کا قلع قمع کرنے کی اہلیت نہ رکھتے ہوں تو ان سے ملک دشمن قوتوں کے مقابلہ کی امید رکھنا حماقت کے سوا کچھ نہیں ۔
سید اسد عباس نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی ،کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں معصوم بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ان کے اعضاء نکال کر قتل کر دینے جیسے سنگین واقعات پر انتہائی تشویش اور غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا : درندہ صفت لوگوں کی جانب سے معصوم بچوں کا اغواءاور قتل ریاستی اور سکیورٹی اداروں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہزاروں کی تعداد میں بچوں کا اغواء کوئی معمولی بات نہیں ، سکیورٹی اداروں کی جانب سے اب تک کسی مجرم کو گرفتار نہ کرنا اور سزا نہ دینا قابل تشویش ہے ۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا : جب ملک  کے سکیورٹی ادارے اغوا کار گروہ کا قلع قمع کرنے کی اہلیت نہ رکھتے ہوں تو ان سے ملک دشمن قوتوں کے مقابلہ کی امید رکھنا حماقت کے سوا کچھ نہیں ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا :۲۰ کروڑ پاکستانیوں کا مطالبہ ہے کہ معصوم بچوں کے اغوا کاروں کوسر عام نشان عبرت بنایا جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے کہا : پاکستان میں جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ یہاں سزا اور جزا کے قانون پر عملدرآمد نا ہونے کے باعث ہے، ناقص عدالتی نظام کی وجہ سے مجرم قانون کی شکنجے میں آتا نہیں اور بے گناہ قانون کے شکنجے سے بٖغیر رشوت کے نکلتا نہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : پاکستان میں معصوم بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں میں ایک منظم گروہ  ملوث ہے جسے ماہر ڈاکٹرز کی مدد بھی حاصل ہے جو کہ بچوں کے جسم سے قیمتی اعضاء با حفاظت نکال کر انہیں محفوظ رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نے کہا : اس سنگین جرم میں ملوث گروہ کو زیر گرفت لانا اور انہیں قرار واقعی سزا دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے جس میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ، لاہور سے شروع ہونے والا بچوں کے اغواء کا یہ سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں پھیل چکا ہے۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا : متعدد اغوا کاروں کا عوام کے ہتھے چڑھ جانےاور قانون فافذ کرنے والوں کی گرفت میں پہنچ جانے کے با وجود اس گروہ کے سرغنہ کا اب تک گرفتار نہ ہونا باعث تشویش ہے، پاکستان کے عوام اس قبیح فعل میں ملوث دہشت گردوں کو منتقی انجام تک پہنچتا دیکھنے کے منتظر ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬