20 August 2016 - 15:28
News ID: 422715
فونت
یمن کی مظلوم عوام نے سعودی اتحادیہ کی طرف سے جارحانہ حملوں کی مذمت میں دارالحکومت صنعا میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔
صنعا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز صنعا کے السبعین چوراہے پر لاکھوں عوام نے احتجاج کیا اس احتجاج میں شرکاء نے یمن پر سعودی اتحاد کی طرف سے جارحانہ حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اجتماع کرنے والے یمنی عوام نے اپنے ملک کی اعلی سیاسی کونسل کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں استقامت کی مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یمنی عوام نے صیہونیت مخالف نعرے لگاتے ہوئے دشمنوں کے مقابلے میں اتحاد کا تحفظ کئے جانے پر بھی تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صنعا پر کئی بار حملہ کیا جس میں دسیوں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬