20 August 2016 - 17:58
News ID: 422730
فونت
جنرل راحیل شریف:
پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا : راجگل میں آپریشن سے سرحدوں کے دونوں اطراف دہشت گردوں پر بہتر نظر رکھی جاسکے گی۔
جنرل راحیل شریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کیے جائیں گے،ملک بھر میں جہاں دہشت گرد ہوں گے انہیں ختم کیا جائے گا۔

فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک افغان بارڈر پر خیبرایجنسی کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راجگل کےمشکل محاذ پر خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا ۔

جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا : راجگل میں آپریشن سے سرحدوں کے دونوں اطراف دہشت گردوں پر بہتر نظر رکھی جاسکے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬