21 August 2016 - 16:47
News ID: 422746
فونت
رجب طیب اردوغان:
ترکی کے صدر نے فضائی راستوں سے شام ہتہیار ارسال کرنے کی بابت مغربی ملکوں کو خبردار کیا ہے۔
رجب طیب اردوغان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں ایوان صدر میں عالم اسلام کی غیر سرکاری تنظیموں کی یونین کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مغربی ملکوں کو یہ بات بتائی ہے کہ ان ہتہیاروں کا نصف حصہ کرد فورس اور نصف حصہ داعش دہشت گردوں کے ہاتہ لگ جائے گا تاہم انہوں نے توجہ نہیں دی اور ان کے یہ ہتہیار اور اسلحے داعش کے ہاتہوں میں دیکھے گئے ہیں۔

ترکی کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف مغرب کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا : ہم نے اس مسئلے کو موجودہ تصاویر کے ساتہ دنیا پر ثابت کردیا ہے۔ آپ کس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟۔

ترکی کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک پی کے کے ، کے ساتہ مقابلے کے تعلق سے ترکی کے محرکات اور اہداف کو درک نہیں کر رہے ہیں کہا : ترکی یہ جانتا ہے کہ مغربی ملکوں کا رویہ اس سلسلے میں سچائی پر مبنی نہیں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬