21 August 2016 - 16:51
News ID: 422747
فونت
بشار اسد:
شام کے صدر نے کہا : مغربی ملکوں اور بعض علاقائی ملکوں نے مختلف شکلوں میں شام میں دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اور موجودہ بحران سے باہر نکلنے کے لئے تمام سیاسی راہ حل میں روڑے اٹکائے ہیں۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے اپنے ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں ، ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر کے ساتہ ملاقات میں کہا : شام کے عوام، درپیش سیاسی ، سیکورٹی اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنے وطن اورسرزمین کے دفاع میں پرعزم ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان جیسے شام کے بہت سے دوست اور برادر ملکوں کی حمایت نے مغربی اوربعض عرب ملکوں کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے خلاف شامی عوام کی مزاحمت و استقامت کو دوچنداں کردیا ہے۔

شام کے صدر نے کہا : مغربی ملکوں اور بعض علاقائی ملکوں نے مختلف شکلوں میں شام میں دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اور موجودہ بحران سے باہر نکلنے کے لئے تمام سیاسی راہ حل میں روڑے اٹکائے ہیں۔

بشار اسد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : شام کے عوام اپنے ملک کے دفاع میں پرعزم ہیں۔

ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے بھی دہشت گردی سے مقابلے سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی تقویت پرتاکید کی ۔

انہوں نے کہا : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی کامیابیوں کے لئے تمام تر کوششیں بروئے لانے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬