وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ مظالم کی وجہ سے لاکھوں شامی بچے در بدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کا مہر خبررساں ایجنسی سے منقول رپورٹ کے مطابق شام میں سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ مظالم کی وجہ سے لاکھوں شامی بچے اپنے والدین کے ہمراہ در بدر ہو گئے ہیں ۔
موصولہ رپورٹ میں بیان کی گئی ہے کہ در بدر ہوئے بچوں میں بعض یورپ اور بعض لبنان پہنچ گئے ہیں لیکن شامی بچے اپنے گھروں کو بھولے نہیں ہیں۔
وہابی دہشت گردوں نے شام کے اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچوں کو بالکل تباہ و برباد کردیا اور شامی عوام کو دربدر ہونے پر مجبور کر دیا ۔
وہ علاقہ جن میں وہابی دہشت گرد موجود ہیں وہاں کے لوگ دہشت گردوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے لمحات گن رہے ہیں۔
وہابی دہشت گردوں کی بہیمانہ کارروائیوں سے عالم اسلام کو بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے ان دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے