رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل عیاد امین مدنی نے عالمی برداری سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ مرکوز کرے۔
عیاد امین مدنی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : عالمی برادری کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹہانی چاہیے۔
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدنی نے بیان کیا : کشمیر کی صورتحال ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
عیاد امین مدنی نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے پر زور دیا ہے ، اور تاکید کی ہے کہ کشمیر کی صورتحال ریفرنڈم کی طرف جارہی ہے۔
او آئی سی کے جنرل سیکریٹری نے امید کا اظہار کی ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوجائیں تاکہ غیر معمولی تنازعات کو حل کیا جاسکے۔
انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے جانے پر زور دیا۔