22 August 2016 - 20:02
News ID: 422772
فونت
روس کے صدر:
روس کے صدر پوتن نے کہا : دہشت گردی نہ صرف متمدن دنیا کے قانون کو قبول نہیں کرتی بلکہ وہ ابتدائی ترین انسانی اخلاقیات کو بھی اہمیت نہیں دیتی۔
روس کے صدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر پوتن نے ترکی کے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی قانون اور مذہب نہیں ہوتا۔

انہوں نے ترکی کے شہر غازی انتب میں شادی کی ایک تقریب میں ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان کے نام اپنے پیغام میں ترک عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے کہا : اس بم دھماکے نے ثابت کردیا کہ دہشت گردی نہ صرف متمدن دنیا کے قانون کو قبول نہیں کرتی بلکہ وہ ابتدائی ترین انسانی اخلاقیات کو بھی اہمیت نہیں دیتی۔

روسی صدر نے کہا : یہ وحشیانہ اقدام نہ صرف ہولناک واقعہ ہے بلکہ اس جانب سب کی توجہ بھی مبذوال کرا رہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری طرح متحد ہوجانا چاہئے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات ترکی کے شہر غازی انتب میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے خود کش دہشت گردانہ بم دھماکے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور نوے دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬