23 August 2016 - 21:35
News ID: 422783
فونت
محمد طاہر:
سعودی عرب کی فورسز نے حالیہ دنوں میں یمن کے شہر صعدہ میں واقع ایک دارالقرآن پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں بچے شہید اور زخمی ہوئے ۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے دورے پر آنے والے یمنی مذہبی وفد میں شامل "محمد طاہر" نے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا : سعودی عرب ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ کے ساتھ مل کر یمن کے بے گناہ عوام اور بچوں کا قتل کر رہا ہے۔ 

انہوں نے اپنی گفت گو کو میں تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : یمن کے معصوم شہری روزانہ سعودی عرب کے حملوں میں جاں بحق ہو رہے ہیں۔

محمد طاہر نے بیان کیا : دنیا کی آزاد خیال شخصیات، سیاستداں اور دانشوروں نے بھی سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی عوام کے قتل عام اور جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

یمنی پارٹی کے سینیئر رکن نے کہا : سعودی عرب کی فورسز نے حالیہ دنوں میں یمن کے شہر صعدہ میں واقع ایک دارالقرآن پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں بچے شہید اور زخمی ہوئے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا : سعودی عرب کی سرکردگی میں یمن پر جارحیت کرنے والا اتحاد، اب تک یمن میں تین لاکھ سے زائد بےگھر اور ہزاروں کی تعداد میں مساجد اور اسکولوں کو تباہ کر چکا ہے۔

محمد طاہر نے بیان کیا : آل سعود کی طرف سے ان فضائی حملوں میں بنیادی تنصیبات، اسپتالوں، سڑکوں اور پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬