23 August 2016 - 22:04
News ID: 422787
فونت
حیدر العبادی:
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشت گرد گروہ داعش کو تمام ممالک کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویتی میڈیا کی ایک ٹیم نے پیر کے دن عراق کے دارالحکومت بغداد میں حیدر العبادی سے ملاقات کی۔ حیدر العبادی نے اس ملاقات میں دہشت گرد گروہ داعش کو ایک ہمہ گیر، بین الاقوامی اور تمام ممالک کے لئے خطرہ قرار دیا۔

حیدر العبادی نے مزید کہا : موصل کی آزادی کے لئے کئے جانے والے آپریشن کے بعد عراق کو دہشت گرد گروہ داعش پر مکمل فتح حاصل ہوجائے گی۔

عراقی وزیر اعظم نے بیان کیا : بغداد کو بہت سے مسائل، متعدد بحرانوں اور دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہے لیکن اسے دہشت گرد گروہ داعش پر فتح حاصل کرنا اور اپنی سرزمین سے اس گندگی کو نکال باہر کرنا ہے۔

حیدر العبادی نے تاکید کی : عالمی برادری کو دہشت گرد گروہ داعش کی نابودی کے لئے عراق کی مدد کر کے تمام ممالک کے اجتماعی مفادات کے حصول کے راستے پر قدم بڑھانا چاہئے۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬