23 August 2016 - 22:17
News ID: 422789
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن : اگر وطن کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بدعنوانی نامی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں سیکریٹری جنرل عباس علی نے ملک کی وجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا : بدعنوانی اور کرپشن نے ملک کو مسائل میں مبتلاء کر دیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس وقت ہم چاروں طرف سے مشکلات اور مسائل میں مبتلاء ہیں تو اسکی ایک اہم وجہ بدعنوانی کے بازار کا گرم ہونا ہے۔ اگر وطن کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بدعنوانی نامی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگا ۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹری نے بیان کیا :پاکستان اس وقت چاروں طرف سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے ہمیں ایک ملت بن کر ان مشکلات سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا : بدعنوانی نے ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کر دیا ہے، جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں ترقی کی نشانیاں نظر نہیں آئیں گی۔

عباس علی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ظلم کی انتہا یوں ہو گئی ہے کہ بدعنوانی اور کرپشن کو بعض افراد اپنا آئینی حق سمجھنے لگے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : پاکستان سے اگر کرپشن، بد عنوانی کے کلچر کو ختم کرنا ہے تو ہمیں مل کر اسکے خلاف کام کرنا ہوگا ۔

عباس علی نے کہا : ہمارے معاشرے میں ہر طرح کے مسائل موجود ہیں، یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرومیوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ، پورا معاشرہ غیظ و غضب کا شکار ہو جاتا ہے جس کیلئے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے ۔

اس بیان میں تاکید کی گئی: حکومت کو ان افراد کا پتہ لگانا ہوگا جو قوم کی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں اور وہ لوگ جو دوسروں کے حقوق چھیننے میں اپنا پورا کردار ادا کرتے آرہے ہیں انہیں انکے کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬