24 August 2016 - 17:32
News ID: 422804
فونت
آغا علی رضوی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سربراہ نے کہا : مودی سرکار نہ صرف پاکستان کے دشمن ہیں، بلکہ انکا ہاتھ انڈیا کے مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے ۔
مودی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سربراہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم روز اول سے نہ صرف پاکستان کے دشمن انڈیا سے ہر طرح کے تعلقات کے مخالف ہیں بلکہ ہم ان حکمرانوں کو بھی آئینہ دکھاتے رہے ہیں، جنہوں نے ملکی سلامتی کو پس پشت ڈال کر مودی سرکار کے ساتھ تجارتی مراسم بڑھائے۔

ماضی کی طرح اب بھی پاکستان کے بدترین دشمنوں میں انڈیا اور امریکہ شامل ہے۔ ہندوستان وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کا بدترین دشمن ہے۔

مودی سرکار نہ صرف پاکستان کے دشمن ہیں، بلکہ انکا ہاتھ انڈیا کے مسلمانوں کے خون سے رنگین ہے۔ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ان سے بعید نہیں تھی۔ مودی کا گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے اور اقتصادی راہداری کی گزرگاہ میں بےچینی پھیلانے کی سازش ہے، جسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا : مودی کا حافظہ ساتھ دے رہا ہو تو معرکہ کارگل کو یاد کرے کہ کس طرح گلگت بلتستان کے جری جوانوں نے انکی فوج کو دھول چٹا دی تھی، اور کشتوں کے پشتے لگائے تھے۔

آج مودی گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، جو اسکی بھول ہے۔ ہمارے اجداد نے اسلامی نظریاتی بنیادوں پر پاکستان سے الحاق کیا ہے، اور ہمارے شہداء کا خون اس میں شامل ہے۔

آغا علی رضوی نے کہا : مودی کی ہرزہ سرائی پر ملک میں موجود وہ طبقہ جواب دے جنکے قائد ان کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ہم کل بھی مودی کو اسلام و پاکستان کا دشمن سمجھتے تھے، آج وقت نے ثابت کیا کہ انکے ساتھ تجارتی مراسم بڑھانے والے ناعاقبت اندیش لوگ ہیں۔ انہیں کوئی حق نہیں کہ ملک پر حکومت کریں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬