24 August 2016 - 18:06
News ID: 422805
فونت
بشار الجعفری :
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا : ابھی بھی بدستور بعض ممالک اپنے خاص اہداف کے ساتھ مسلح مخالفین اور نام نہاد اعتدال پسندوں کی شام میں ہتھیاروں کے ذریعے مدد کر رہے ہیں۔
بشار الجعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور خاص طور پر ان ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جانے سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا : دہشت گرد گروہوں نے مغربی ملکوں کی حمایت سے کہ جن میں سے بعض سلامتی کونسل کے رکن بھی ہیں شامی شہریوں کے خلاف کیمیکل مواد یا ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ابھی بھی بدستور بعض ممالک اپنے خاص اہداف کے ساتھ مسلح مخالفین اور نام نہاد اعتدال پسندوں کی شام میں ہتھیاروں کے ذریعے مدد کر رہے ہیں۔

بشار الجعفری نے کہا :حال ہی میں شمالی شام کے شہر حلب کے بعض علاقوں سے داعش دہشت گردوں کی پسپائی کے بعد داعش نے کئی علاقوں میں شامی فوج کی پیشقدمی روکنے کے لئے مسٹرڈ گیس کا استعمال کیا کہ جس کے نتیجے میں بیس سے زیادہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بیان کیا : داعش دہشت گرد گروہ نے صوبہ حلب کے شمال میں واقع مارع شہر کے مختلف علاقوں کو مسٹرڈ گیس کے حامل مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ  سیرین امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے شام میں جھڑپوں کے دوران ایک سو ساٹھ مرتبہ سے زائد کیمیاوی حملے کئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬