رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین فوج کی جانب سے فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے کئی اہم کمانڈروں کو ہلاک کردیا گیا ہے جن میں بوکوحرام کے سربراہ بھی شامل ہیں ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے فوجی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے سمبیسا کے جنگلات میں بوکو حرام کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی جس میں دہشت گرد تنطیم بوکوحرام کے سربراہ سمیت کئی دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
بعض ذرائع نے نیجیریہ فوج کی طرف سے حملہ میں بوکو حرام کے سربراہ کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی ہے ۔
نائیجیرین فوج کے ترجمان کرنل سنی سلمان کا کہنا : فضائی کارروائی میں بوکو حرام کے ۳ اہم رہنما ابو بکر موبی، مالم نوہو اور مالم ہمان کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔
واضح رہے کہ بوکو حرام کی جانب سے فضائی حملے میں تنظیم کے سربراہ کے شدید زخمی ہونے اور دیگر رہنماوں کی ہلاکت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔