25 August 2016 - 18:17
News ID: 422823
فونت
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ :
اقوام متحدہ نے یمن میں ہزاروں عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار، سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو قرار دیا ہے۔
زید رعد الحسین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنے ایک رپورٹ جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے  اتحادیوں کے ہوائی حملوں میں ہی زیادہ تر عام شہری مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا : سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں یمن کے تین ہزار سات سو ننانوے عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ ساڑھے چھے ہزار سے زائد عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ یمنی ذرائع نے اپنے رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے جارحانہ اقدام جو چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر شروع ہوئے ہیں اس میں اب تک دس ہزار شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ باشندے بے گھر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے آج اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا : سعودی عرب نے ان ہزاروں یمنی شہریوں کا قتل عام کرنے کے علاوہ بہت سے دیگر جرائم کا بھی ارتکاب کیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رعد الحسین نے اپنے بیان میں یمن میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا : اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یمن میں زیادہ تر عام شہری، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں میں ہی مارے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے : یمن کی جنگ طولانی ہونے سے اس ملک میں انتہائی سنگین انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا : سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے رہائشی علاقوں، بازاروں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا ہے اور تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ بہت سے مواقع پر کئے گئے حملے ایسے تھے جن کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہاں کسی فوجی اڈے یا ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو۔ 

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اس سے پہلے بھی سعودی عرب کا نام بچوں کی قاتل حکومتوں کی فہرست میں شامل کیا تھا لیکن سعودی عرب کی دھمکی کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آل سعود حکومت کا نام، بلیک لیسٹ سے نکال دیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬