25 August 2016 - 18:40
News ID: 422825
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کےسیکریٹری امور سیاسیات نے کہا : کس دور میں کتنا کام ہوا، کتنے فنڈز تقسیم ہوئے اور قوم یہ بات بخوبی جانتی ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کےسیکریٹری امور سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے : پی بی ۲ میں اس دور حکومت میں پچھلے حکومتوں کی نسبت بہتر کارکردگی نظر آئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : علاقے میں جہاں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں وہی ایک فاشسٹ ٹولہ گھبراہٹ کے مارے مسلسل پروپیگنڈوں میں مصروف نظر آرہا ہے اور ہمارے پروجیکٹس اور کارکردگی جو عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں، پر تنقید کر رہا ہے۔ فاشسٹ ٹولہ جھوٹ کا سہارا نہ لے۔

مران حسین ہزارہ نے کہا : یہ واقع کسی مذاق سے کم نہیں کہ وہ ٹولہ جسکا چیئر مین زرغون ٹاؤن کا  نائب ناظم ہونے کے باوجود کسی بھی مقام پر ایک اینٹ بھی نہیں رکھ پایا ، آج ہمارے میگا پروجیکٹس کو خالی عمارت کا نام دیتے ہوئے ، غلط افواہیں پھیلا رہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کیا : مسلسل ان کوششوں میں مصروف ہے کہ کسی طور ہماری جماعت اور ہمارے نمائندوں کو بدنام کرے۔ جو ٹولہ ہمارے سیاسی شعور پر تنقید کر رہا تھا آج وہ خود ہی سیاست کے اخلاقیات سے کوسوں دور کھڑا نظر آرہا ہے۔ فاشسٹ ٹولے کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سیاست جھوٹ سے پاک ہونی چاہئے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سکریٹری نے کہا : قوم افواہیں نہیں کارکردگی چاہتی ہیں اور فاشسٹ ٹولے کے چیئر مین نے زرغون ٹاؤن کے نائب ناظمی کے دور میں اپنے کارکردگی کا مظاہرہ کر دیا ہے اور اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عام انتخابات میں بار بار مسترد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا : مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہم پر الزامات لگانے والے آنکھیں کھولیں تو علمدار روڈ سمیت پی بی ۲ ہر گلی اور ہر کوچے میں ہمارے نمائندے کے پروجیکٹس نظر آئیں گے اور جتنا کام اس دور میں کیا گیا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

کامران حسین نے تاکیدکی : سابقہ دور حکومت میں عوامی مسائل پر اتنی توجہ نہیں دی گئی تھی جتنی آج دی جارہی ہے۔ فاشسٹ ٹولہ جتنی چاہے افواہیں پھیلائے، جتنی چاہے جھوٹ بھولے انکا کوئی اثر نہیں ہونے والا، قوم خود ہی ہماری کارکردگی دیکھ رہی ہے اور یہ بات جانتی ہے کہ کس دور میں کتنا کام ہوا، کتنے فنڈز تقسیم ہوئے اور قوم یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ فاشسٹ ٹولہ ہماری کارکردگی سے گھبرا کر کیوں افواہیں پھیلا نے میں مصروف ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬