25 August 2016 - 21:20
News ID: 422828
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
زین رضا نے بیان کیا : کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں نے ملک کے چپے چپے کو وطنِ عزیزکے ہونہار اور محبِ وطن فرذندوں کے پاک لہو سے سرخ کردیا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضا نے وہابی دہشت گردوں کی فائفینگ سے متحرک شیعہ جوان سید صائم رضوی کی المناک شھادت پر بیان کیا : وفاقی ، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : شہرِ قائد گزشتہ روز سے ملک دشمن صدائوں کی گونج سن رہا تھا کہ آج علیٰ الصبح تکفیری دہشتگردوں نے کورنگی میں ملک و ملت کے فرذند صائم رضا کو شھید کر کے ایک بار پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کراچی آپریشن باالخصوص نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ذین رضا نے بیان کیا : ملک کے اندر پچھلے دو دھائی میں ہزاروں پاکستانیوں کو ان کے قیمتی جانوں سے محروم کیا گیا مگر حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار اور پھر سزا دینے کے بجائے، خاموشی کو مصلحت جانتی رہی ۔مگر اب ایسا وقت آپہنچا ہے جب وفاقی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی تکفیریت اور ملک دشمن عناصر کے فروغ کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے "اے آر وائی "نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا : کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

ذین رضا نے بیان کیا :ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کا نگہبان ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شر انگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا : پاکستانی میڈیااپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانتداری کے ساتھ کر رہا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں۔

زین رضا نے بیان کیا : کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں نے ملک کے چپے چپے کو وطنِ عزیزکے ہونہار اور محبِ وطن فرذندوں کے پاک لہو سے سرخ کردیا ہے، نا ہی عوام ان تکفیری بھیڑیوں سے محفوظ ہے اور نا ہی کوئی ادارہ ان تکفیری دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رہا ہے۔

انہوں نے کہا : ملک میں آج کوئی بھی انسان اپنے مال و جان کو محفوظ نہیں سمجھتا اور خبروں میں دل دہلا دینے والے واقعات کی خبریں عام ہو گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حرکت میں آتے ہوئےملک دشمن، اسلام دشمن دہشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے ۔

زین رضا نے کہا : میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔ کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاَ حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔

انہوں نے کہا : اپنے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے کورنگی نمبر۴ میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے متحرک شیعہ جوان سید صائم رضوی کی المناک شھادت ہو گئی اور گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر سیاسی جماعت کے قائد کی جانب سے ملک دشمن تقریر اور نعرے لگائے گئے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬