26 August 2016 - 19:28
News ID: 422845
فونت
سید شاہد شیرازی کے چہلم اور شہدائے ڈیرہ کی برسی کے موقع پر کوٹلی امام حسین (ع) میں بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجا ناصر عباس کے استقبال اور کوٹلی امام حیسن (ع) میں ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی شوریٰ کے رکن سید شاہد شیرازی کے چہلم اور شہدائے ڈیرہ (ہسپتال بم دھماکہ) کی برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کوٹلی امام حسین (ع) میں بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس اجتماع میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجا ناصر عباس جعفری، آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی، شہید قائد حجت الاسلام سید عارف حسین الحسینی کے فرزند سید علی حسین الحسینی خصوصی شرکت کررہے ہیں۔

جلسہ کا آغاز بعد از نماز جمعہ ہوگا، جو کہ مغربین تک جاری رہیگا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اجتماع میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت متوقع ہے، جبکہ جا بجا قائد وحدت کو سرزمین شہداء پر خوش آمدید کے خیر مقدمی بینرز اور پینافلیکس آویزاں ہیں۔ ہفتہ کے روز حجت الاسلام راجا ناصر عباس جعفری پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬