26 August 2016 - 19:44
News ID: 422847
فونت
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی:
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے کہا : پانچوں وفاق المدارس کو اعتماد میں لئے بغیر کی گئی کسی قسم کی قانون سازی غیر موثر ہوگی ۔
حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی نے لاہور میں علما کے وفود سے گفتگو میں کہا : مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی سے پہلے اتحاد تنظیمات مدارس کو اعتماد میں لیا جائے، جس میں پانچوں وفاق المدارس کی نمائندگی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : وزیر اعظم نواز شریف، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیر تعلیم بلیغ الرحمان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماوں کی ملاقات میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ مدارس سے متعلق کسی قسم کی قانون سازی سے پہلے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

حجت الاسلام نیاز نقوی نے کہا : پانچوں وفاق المدارس کو اعتماد میں لئے بغیر کی گئی کسی قسم کی قانون سازی غیر موثر ہوگی، اس حوالے سے سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور زبردستی کسی فیصلے کو ٹھونسنے کی جرات نہ کرے، اس سے حالات خراب ہوں گے۔

انہوں نے بیان کیا : معاشرے کے تمام طبقات نے نیشنل ایکشن پلان کو نہ صرف قبول کیا تھا بلکہ اس کی حمایت بھی کی تھی، مگر افسوسناک بات ہے کہ اسے دہشتگردوں کیخلاف استعمال کرنے کی بجائے، اسلامی مراکز، مدارس، مساجد اور امام بارگاہوں کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

حجت الاسلام نیاز نقوی نے کہا : مساجد میں لاوڈ سپیکر پر درود و سلام پڑھنے اور مجالس عزا کروانے پر ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬