27 August 2016 - 18:10
News ID: 422860
فونت
بشار جعفری:
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا : ہمارے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں خان العسل اور مشرقی غوطہ پر کیمیاوی حملے میں بعض ملکوں کا ہاتھ تھا۔
بشار جعفری

بشار جعفری:

فرانس کے اس وقت کے وزیر خارجہ کا کیمیاوی حملے میں ہاتھ تھا

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا : ہمارے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں خان العسل اور مشرقی غوطہ پر کیمیاوی حملے میں بعض ملکوں کا ہاتھ تھا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے اپنی ایک گفت و گو میں بیان کیا : دو ہزار تیرہ میں کیمیاوی حملہ شام کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے انجام دیا گیا، کہا : فرانس کے اس وقت کے وزیر خارجہ کا اس حملے میں ہاتھ تھا۔

بشار جعفری نے کہا : شام کی حکومت کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں خان العسل اور مشرقی غوطہ پر کیمیاوی حملے میں بعض ملکوں کا ہاتھ تھا۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شام کی حکومت نے اس حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کی تیاری اور شامی عوام اور حکومت کے خلاف ان کے استعمال کے سلسلے میں ثبوت و شواہد اور دستاویزات کے ہمراہ سینکڑوں خطوط سلامتی کونسل کو ارسال کیے لیکن سلامتی کونسل میں موجود بعض بااثر ممالک نے ان خطوط میں موجود اطلاعات کو خفیہ رکھا اور ان کو میڈیا میں نہیں آنے دیا۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے تاکید کی : شامی حکومت کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے دعوے اور مسئلے کو مصنوعی اور جھوٹا قرار دیا کہ جس کا مقصد شامی حکومت پر سیاسی دباؤ ڈالنا ہے۔

بشار جعفری نے بیان کیا : فرانس میں شام کے بارے میں حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب سمیت فرانسیسی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی غوطہ میں ہونے والے کیمیاری حملے کے پیچھے فرانس کے اس وقت کے وزیر خارجہ لوران فابیوس کا ہاتھ تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬