28 August 2016 - 08:12
News ID: 422877
فونت
روس اور امریکا کے وزیر خارجہ :
امریکی اور روسی وزراء خارجہ نے شام کے بارے میں بعض اختلافات کے باوجود مذاکرات کو اہم قرار دیا ہے۔
روسی و امریکی وزرای خارجہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا : شام کےمعاملے پرروس کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں تاہم امریکہ  روس کےساتھ معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا : روسی وزیر خارجہ کے ساتھ طویل ملاقات تعمیری اور نتیجہ خیز رہی ہے۔

سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ نے طویل ملاقات کی جس کے بعد نیوز کانفرس میں روس کے وزیر خارجہ نےکہا : اب بھی چند مسائل امریکہ کےساتھ بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

جان کیری کے مطابق تیکنیکی ٹیموں کے درمیان جینوا میں ملاقات آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔

امریکی اور روسی وزراء خارجہ نے شام کے بارے میں بعض اختلافات کے باوجود مذاکرات کو اہم قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ شام میں اپنے پروردہ دہشت گردوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے حل کے لئے ماسکو اور واشنگٹن کے باہمی تعاون میں اضافے کی خبر دی ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کے دن جنیوا میں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا : ماسکو اور واشنگٹن نے دو طرفہ عدم اعتماد اور غلط فہمیوں میں کمی لانے کے سلسلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سرگئی لاوروف نے بیان کیا : دونوں ممالک کے درمیان شام کے کئی برس کے بحران کو حل کرنے کے لئے باہمی فوجی تعاون اور اس عرب ملک میں قیام امن کے عمل میں تیزی لانے کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اعتدال پسند مخالفین کو جبھۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے الگ کئے جانے کو شام میں تشدد میں کمی کے سلسلے میں اہم قرار دیا اور کہا : درحقیقت آج ہمارے امریکی شریک نے پہلی مرتبہ ایسے شورش پسند گروہوں کی ایک فہرست ہمیں دی ہے  جو امریکہ کی ثالثی کے بعد، جنگ بندی کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کسی خاص ملک کا نام لئے بغیر شام میں غیر قانونی مداخلت کرنے اور اس ملک کے صدر بشار اسد کو کمزور کرنے کے ذریعے دہشت گردوں کو تقویت پہنچانے کی بنا پر بعض حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سرگئی لاوروف نے صرف ایران اور روس کو ایسے ممالک قرار دیا جو قانونی طور پر شام کی مدد کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا : شام کا بحران فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬