28 August 2016 - 20:16
News ID: 422885
فونت
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی :
تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی نے کہا : الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے فی الفور واپس لایا جائے اور اس پر اس کے شریک جرم تمام مجرموں پر کیس چلا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے لاوہر میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پاکستان قرآن و سنت کا ایک تحفہ اور ایمان و اسلام کی دھرتی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یہ قریہ عشق رسول پوری دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے، الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف حد درجہ شرانگیزی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

آصف جلالی نے کہا : پاکستان کے خلاف بار بار غداری کے جرم کا ارتکاب کرنے والے، قومی پرچم کو جلانے والے، بوری بند لاشوں کے سوداگر پاکستان اور اس کے اداروں پر بار بار حملے کرنے والے کسی معافی یا نرمی کے ہرگز مستحق نہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے فی الفور واپس لایا جائے اور اس پر اس کے شریک جرم تمام مجرموں پر کیس چلا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

تحریک لبیک یارسول اللہ نے کہا : اگر گزشتہ مواقع کی طرح اب بھی حکومت نے اپنی ذاتی مفاد کی خاطر ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر الطاف حسین اور مجرم ٹولے کو ڈھیل دے دی تو اس سے ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہو جائینگے۔ جو معاذ اللہ کسی ایسے بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں جس کی تلافی پوری قوم بھی مل کر نہیں کر سکے گی ۔

آصف جلالی نے تاکید کی : حکومت ہوش کے ناخن لے اور افواج پاکستان کو مکمل صفائی کرنے کا موقع دے تاکہ پاکستان کے ان غداروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬