28 August 2016 - 20:52
News ID: 422886
فونت
صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اپنے ظالمانہ اقدام میں شدت پیدا کرتے ہوئے حملوں میں مزید تیزی کی ہے ۔
فلسطینیوں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اپنے ظالمانہ اقدام میں شدت پیدا کرتے ہوئے حملوں میں مزید تیزی کرتے ہوئے اتوار کی صبح نابلس کے قریب واقع دو دیہاتوں پر حملہ کر دیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

اسی طرح رام اللہ کے قریب بھی اسرائیلی فوجیوں نے نسل پرستانہ دیوار کے خلاف اعتراض کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

دریں اثناء صیہونیوں اسرائیل ظالموں نے قدس میں مسلح ہونے کے بہانہ بنا کر ایک بے گناہ فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے۔

صیہونی فوجی فلسطینیوں کے مسلح ہونے کے بہانے اور اپنے توسیع پسندانہ اہداف تک رسائی کے لئے ہمیشہ ان پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نئی یھودی بستی بنانے کے پرجیکٹ کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے صہیونیوں نے فلسطین کی زمین کو استعمال کرنا شروع کر دیا تھا جس کی خلاف چند ہفتہ سے فلسطینیوں نے احتجاج شروع کیا ہے جس کی وجہ سے صیہونیوں کا ظلم فلسطینوں پر شدت پکڑتی جا رہی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬