28 August 2016 - 21:12
News ID: 422888
فونت
بغداد میں دو دہشت گردانہ بم دھماکے؛
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سترہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
بغداد میں دو دہشت گردانہ بم دھماکے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سترہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے الزعفرانیہ علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایک اور رپورٹ میں عراق کی وزارت داخلہ کی طرف سے بیان ہوا ہے : بغداد کے علاقے حی الاسکان کے علاقے میں ایک دوکان میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی ہونے والوں کو علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عراق کی سیکورٹی فورسز نے ان دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬