29 August 2016 - 17:05
News ID: 422905
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
وزیر داخلہ پاکستان نے وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سے ۲ ستمبر کو وزیراعلٰی ہاوس لاہور کے باہر دھرنے کا اعلان واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری و چوہدری نثار علی

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :

اگر مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے تو دھرنے کا اعلان واپس لے لیا جائے گا

وزیر داخلہ پاکستان نے وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سے ۲ ستمبر کو وزیراعلٰی ہاوس لاہور کے باہر دھرنے کا اعلان واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری سے دو روز میں مسلسل چوتھی بار رابطہ کیا ہے اور ۲ ستمبر کو وزیراعلٰی ہاوس لاہور کے باہر دھرنے کا اعلان واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے بیان کیا : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری کو مسلسل یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ان کے مطالبات پر عمل درآمد ہو جائے گا، تاہم کچھ مزید وقت درکار ہے۔ لہٰذا وہ اپنے دھرنے کا اعلان واپس لے لیں۔

چوہدری نثار نے کہا : وہ اس پر دو سو فیصد متفق ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام مطالبات آئینی و قانونی ہیں۔

دوسری جانب حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ ۲ ستمبر کو ہر صورت دھرنا دیا جائیگا، تاہم اگر مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے تو وہ اپنا اعلان واپس لے لیں گے۔

یاد رہے کہ سات اگست کو ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے ۲ ستمبر کو وزیراعلٰی پنجاب ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬