29 August 2016 - 17:23
News ID: 422906
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر :
روحانی نے کہا : باہمی خوشحالی اور ترقی کے مقاصد کیلئے دونوں ملکوں کو چاہئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی کے ساتہ ایک ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی میدان میں موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا : ان معاہدوں پر عمل درآمد سے تہران اور اسلام آباد اقتصادی تعاون کو مزید بڑهانے کے قابل ہو جائیں گے۔

اس موقع پرپاکستان کے سفیر نے اپنی اسناد تقرری اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت کو پیش کیں۔

پاک،ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات اور قریبی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا : باہمی خوشحالی اور ترقی کے مقاصد کیلئے دونوں ملکوں کو چاہئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں۔

صدر مملکت نے کہا : دہشت گردی کی سرگرمیوں کا کسی بهی اسلامی، اخلاقی یا انسانی اصولوں سے کوئی واسطہ نہیں۔ دہشت گرد گرہوں کے خلاف جنگ آسان کام نہیں ہے لیکن ہمیں پختہ یقین ہے کہ پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے بهرپور عزم اور طاقت موجود ہے۔

انہوں نے اس ملاقات میں ایران کے سرحدوں پر اور خطے میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی مشترکہ تعاون پر زور دیا۔

حسن روحانی نے پاکستانی اور ایرانی اقوام کے درمیان بہت سے مشترکہ ثقافتی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی، علمی اور سائنسی شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

اس ملاقات کے دوران نئے پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کی مکمل آمادگی کا اظہار کیا اور کہا : تہران اور اسلام آباد نے ہر مشکل وقت میں ساته دیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اب بهی دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو سیاسی تعلقات کی سطح پر بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

آصف علی خان درانی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط روابط کو خطے کیلئے فائدہ مند قرار دیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬