عراق کی البدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل :
عراق کے جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں داعش کے ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
![داعش](/Original/1394/05/31/IMAGE635758435763270638.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی البدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے جزیرہ خالدیہ کو داعش سے آزاد کرانے کے آپریشن میں ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔
انھوں نے کہا : عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے داعش کے بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
عراق سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے علاقے بیجی میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا۔
عراقی فوج نے ایک مہینے قبل فلوجہ کو آزاد کرانے کے آپریشن کے ساتھ ہی صوبہ صلاح الدین میں دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے بھی متعدد آپریشن انجام دیئے جن میں درجنوں دیہات اور موصل کے جنوب میں متعدد اہم علاقے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے