29 August 2016 - 22:04
News ID: 422913
فونت
روسی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی کمیشن کے چیئرمین نے کہا :
روس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر شام کی حکومت اور فوج کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
روسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی کمیشن کے چیئرمین الیکسی پوشکوف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اعلان کیا : شام میں دہشت گردوں کے مراکز پر روسی بمبار طیاروں کے حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا : ماسکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

الیکسی پوشکوف نے کہا : شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں علاقے میں روس کی پوزیشن کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

روسی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی کمیشن کے چیئرمین نے کہا : شام میں روسی اسٹریٹیجی حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون پر استوار ہے اور ماسکو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دمشق کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔

الیکسی پوشکوف نے کہا : بحران شام کے بارے میں روس کا موقف مستحکم ہے۔

انھوں نے کہا : بحران شام کے حل کے لئے ماسکو واشنگٹن مذاکرات کے دائرہ کار کا تحفظ، اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کا موقف اٹل ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی کمیشن کے چیئرمین نے کہا : بحران شام کے بارے میں روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کا دائرہ کار ہرگز تبدیل نہیں ہو گا۔

انھوں نے کہا : واشنگٹن اچھی طرح جانتا ہے کہ شام میں کون سا ملک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬