30 August 2016 - 19:35
News ID: 422918
فونت
سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت میں ابھی تک تقریبا دس ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں اور آج ہی یمن پر سعودی عرب کی بمباری اور ایک کلسٹر بم پھٹنے کے باعث یمن کے سولہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔
یمنی مظلوم عوام

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ ذمار کے شہر الحدا میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ یمنی شہری شہید اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے الحدا شہر کے الاحساء علاقے میں ایک مواصلاتی راستے پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کے دارالحکومت صنعا کے ذہبان علاقے میں ایک بازار پر سعودی عرب کے جیٹ طیاروں کے حملے میں پانچ یمنی شہری شہید ہوئے ہیں۔

دریں اثناء یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر سحار میں واقع اخماس علاقے میں سعودی عرب کے فضائی حملوں کے دوران گرایا جانے والا ایک کلسٹر بم پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ یمنی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے سحار شہر میں رہائشی مکانات کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں ایک خاتون شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آل سعود حکومت نے یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے اور عوامی تحریک انصاراللہ کو کمزور کرنے کے مقصد سے یمن کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود نے اس غیر مساوی جنگ میں کلسٹر بم جیسے ممنوعہ ہتھیار بھی استعمال کئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق اس جنگ میں یمن کے اب تک تقریبا دس ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬