31 August 2016 - 19:22
News ID: 422936
فونت
شام کی سربراہوں نے ترکی کی طرف سے ملک کے شمالی علاقے میں حملے جاری رکھنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
ترکی نے شام میں داعش

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام دو الگ الگ خط ارسال کر کے اپنے ملک کے شمالی علاقے پر ترکی کے حملے جاری رہنے کی مذمت کی ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے پیر کے دن ان خطوط میں لکھا ہے کہ شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور اس ملک پر ترکی کی فوجی کارروائیاں جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم شمار ہوتی ہیں۔

شام کی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ فرانس، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور قطر کی جانب سے ترکی کی کارروائیوں کی حمایت شام اور دنیا کے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی واضح حمایت ہے۔

شام کی حکومت نے یہ رد عمل ایسی حالت میں ظاہر کیا ہے کہ جب الجزیرہ ٹی وی چینل نے پیرکے دن کہا تھا کہ شام کی حکومت کے مخالف فری سیرین آرمی  کے عناصر نے ترکی کی فضائی اور زمینی پشت پناہی کے ساتھ صوبہ حلب میں واقع جرابلس شہر کے جنوب اور مغرب میں اٹھارہ دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش سے پاک کر دیا ہے اور اب فری سیرین آرمی کے عناصر منبج شہر کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬