31 August 2016 - 22:17
News ID: 422950
فونت
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب وہابی تکفیری دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا ۔
صومالیہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب وہابی تکفیری دہشت گردوں خودکش حملہ کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 20افراد ہلاک اور 30 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی صدارتی محل کے گیٹ کے قریب لا کردھماکے سے اڑادی۔

دھماکے سے صدارتی محل کی مین چیک پوسٹ کے قریب واقع دو ہوٹلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ۔دھماکہ اس وقت کیا گیا جب صبح کے وقت علاقے میں شدید ٹریفک جام تھا۔

وزیر اطلاعات محمد عبدی نے اپنے بیان میں کہا ہے : دھماکے کے وقت ایس وائے ایل ہوٹل میں سکیورٹی حکام کی میٹنگ جاری تھی اور دھماکے کے باعث ایک وفاقی وزیر اور حکومتی ریڈیو کے بعض صحافی بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں ۔

ان زخمیوں کو فوری طور پرموغادیشو کے مدینہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےدھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬