01 September 2016 - 18:27
News ID: 422957
فونت
شام میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف روسی فضائیہ کی کاروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
روسی فوج کے جنگی طیاروں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے جنگی طیاروں نے " فتح الشام اور ' جھبتہ النصرہ" کے اڈوں کو کئی مرتبہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان دونوں تکفیری گروہوں سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری جانب " داریا" سے دہشت گرد عناصر کے انخلا اور اس علاقے پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد دارالحکومت دمشق کی حفاظتی بیلٹ کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے۔

داریا کی آزدی کے بعد دمشق کے اطراف میں چند ایسے مقامات باقی رہ گئے ہیں کہ جہاں حکومت، حالات کو معمول لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

درایں اثنا شکست خوردہ تکفیری عناصر کی جانب سے " ادلب " کی شہری آبادیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬